رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت پی ٹی ایس ایم سیز کا اجلاس، اسکولوں کی بہتری پر غور

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت پی ٹی ایس ایم سیز کا اجلاس، اسکولوں کی بہتری پر غور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت Parent Teacher School Management Committee اور Project Management Unit کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تعلیمی اداروں سے متعلق امور، اسکولوں کی کارکردگی اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں PTSMCs کے کردار، اسکولوں میں دستیاب سہولیات، طلبہ و اساتذہ کے مسائل، تعلیمی ماحول کی بہتری اور اسکولوں کے انتظامی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع چمن میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی اور والدین، اساتذہ اور اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کے درمیان مؤثر رابطہ تعلیمی نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں کے مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور کمیٹیوں کو فعال بنا کر والدین اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور PMU کے نمائندوں نے شرکت کی اور تعلیمی نظام کو مؤثر، شفاف اور فعال بنانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان