رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈی سی سی اور ڈی ڈی سی اجلاس، امن و امان کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈی سی سی اور ڈی ڈی سی اجلاس، امن و امان کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ضلع کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی (DCC&DDC) کا ایک اہم مشترکہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکیورٹی فورسز، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، بلدیاتی اداروں، مواصلات و تعمیرات، آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع چمن کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، بین الادارہ رابطے، عوامی خدمات کی بہتری، جاری ترقیاتی منصوبوں، صحت و تعلیم کے شعبوں کی کارکردگی، صفائی ستھرائی، شہری سہولیات اور دیگر اہم انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، شفافیت اور باہمی تعاون کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوامی مسائل بروقت حل ہو سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے، بین المحکمہ رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

اجلاس کے اختتام پر مختلف محکموں کے سربراہان نے اپنے شعبوں کی کارکردگی، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو عوامی مفاد میں بہتر کارکردگی اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان