رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل کی شہریوں سے ملاقاتیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے افسران کو ہدایات

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل کی شہریوں سے ملاقاتیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے افسران کو ہدایات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیر آباد: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل سے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور وفود نے ملاقات کی، اپنے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بعض مسائل کے حل کے لیے تحریری درخواستیں بھی پیش کیں۔ شہریوں نے بنیادی سہولیات، عوامی خدمات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق معاملات ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل توجہ اور تحمل سے سنے اور متعلقہ امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور جائز اور قابلِ عمل مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے اور ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے معاملات قواعد و ضوابط کے مطابق جلد حل کیے جائیں۔ وریندر لعل نے کہا کہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطہ مسائل کے بروقت حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے شہری بلاجھجک اپنے مسائل انتظامیہ کے سامنے پیش کریں۔

نصیر آباد: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل کو مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ اپنے مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں
نصیر آباد: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل کو مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ اپنے مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان