ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، بلڈ بینک اور آپریشن تھیٹر کے کام کا معائنہ

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، بلڈ بینک اور آپریشن تھیٹر کے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نادر نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی اب تک کی پیش رفت اور کام کے معیار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں، اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











