رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر قلات عائشہ زہری کا دستکاری سینٹر کا دورہ، طالبات نے دو سال سے بند وظائف کا مسئلہ اٹھایا

ڈپٹی کمشنر قلات عائشہ زہری کا دستکاری سینٹر کا دورہ، طالبات نے دو سال سے بند وظائف کا مسئلہ اٹھایا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے دستکاری سینٹر سمال انڈسٹریز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹاف کی حاضری، ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل عملے اور زیرِ تربیت طالبات کی تعداد، ویونگ سیکشن، اسٹاف روم اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی صالح محمد اور اسسٹنٹ مینیجر عبدالفتاح نے سینٹر کا دورہ کرایا اور کشیدہ کاری، ٹیلرنگ اور کارپٹنگ کے کورسز سمیت جاری فنی تربیتی پروگرامز پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرینیز سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے، جنہوں نے گزشتہ دو سال سے وظائف کی بندش سے بھی آگاہ کیا۔ طالبات نے ڈپٹی کمشنر کو سینٹر میں تیار کردہ روایتی چادر بھی پہنائی۔

انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم اور فعال حصہ ہیں اور ان کی تعلیم، فنی تربیت اور معاشی خودمختاری کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ دستکاری سینٹر جیسے ادارے خواتین کو روایتی ہنر سیکھنے اور اپنی مصنوعات مارکیٹ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کی سہولیات میں بہتری اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان