رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈپٹی کمشنر آفس سوراب میں یوم دفاع پر پرچم کشائی اور ریلی، صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی

سوراب: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں نے قومی پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے میجر بدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ڈی ایس پی بلاول محمد حسنی، ڈی ایس پی عزیز احمد خدرانی سمیت ضلعی افسران، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر ختم ہوئی۔ شرکاء نے 6 ستمبر کے شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان