رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

ڈویژنل پبلک اسکول لورالائی میں یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمشنر ولی محمد بڑیچ کا طلبہ سے خطاب

ڈویژنل پبلک اسکول لورالائی میں یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمشنر ولی محمد بڑیچ کا طلبہ سے خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ڈویژنل پبلک اسکول لورالائی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر، فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بختیار کاکڑ، پرنسپل رحمت نگین، کنیزہ سعید، اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین اور دیگر افسران و معززین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو اور ڈرامے پیش کیے جن میں قیامِ پاکستان کی قربانیوں، تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں اور وطن سے محبت کے موضوعات اجاگر کیے گئے۔ اسکول کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور سبز و سفید سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا تھا۔

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور جن قوموں نے آزادی کی قدر نہیں کی وہ صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں۔ یومِ آزادی محض جشن کا دن نہیں بلکہ اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے تجدیدِ عہد اور قومی ذمہ داریوں کے احساس کا موقع ہے۔ طلبہ تعلیم کے ساتھ نظم و ضبط، اتحاد، برداشت اور حب الوطنی کو زندگی کا حصہ بنائیں، اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کر کے پاکستان کو مضبوط، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں میں تعلیم، صحت، امن اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور مہمانِ خصوصی اور افسران نے بہترین پیشکش کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان