رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت سیکرٹریز کا اجلاس: تعیناتیاں مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے تحت ہوں گی

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت سیکرٹریز کا اجلاس: تعیناتیاں مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے تحت ہوں گی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت صوبائی انتظامی سیکرٹریز کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی حکومت کے انتظامی، مالی، ترقیاتی اور عوامی خدمت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین سی ایم آئی ٹی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی اور سیکرٹری خزانہ سمیت انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں مختلف محکموں کو دی گئی ہدایات کی پیش رفت اور حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ سرکاری احکامات پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد ہی بہتر حکمرانی کی بنیادی علامت ہے، اس لیے تمام محکمے اپنی کارکردگی، اہداف اور نتائج سے متعلق قابلِ تصدیق پیش رفت یقینی بنائیں۔

اجلاس میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور شکایات کے اندراج، کارروائی اور حتمی حل کا مؤثر ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ عوام کو سرکاری اداروں سے فوری اور شفاف ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں تاخیر نہ ہو۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی تعیناتی کا نظام

اجلاس میں بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید اور شفاف نظام کے تحت تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے گا، جس کا مقصد میرٹ، مساوی مواقع اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس نظام کے ذریعے امیدواروں کی اہلیت، تعلیمی قابلیت، تجربے اور دیگر مقررہ معیار کا غیر جانب دارانہ انداز میں جائزہ لیا جائے گا، جبکہ انسانی مداخلت کے امکانات کم سے کم رکھے جائیں گے تاکہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی یا امتیازی سلوک نہ ہو۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام مراحل قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں اور ہر حقدار امیدوار کو اس کا جائز حق دیا جائے۔ اس اقدام سے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور اعتماد کو فروغ ملے گا، عوامی شکایات میں کمی آئے گی اور صوبائی حکومت پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

ڈیٹا انضمام اور قانونی مقدمات

اجلاس میں صوبائی محکموں کے زیرِ انتظام ڈیٹا بیسز، ان کے باہمی انضمام اور فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کے مؤثر استعمال پر بھی غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ جدید طرزِ حکمرانی کے لیے درست، بروقت اور مربوط معلومات ناگزیر ہیں، اس لیے تمام محکمے اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ رکھیں اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفاف و تیز رفتار فیصلہ سازی کو فروغ دیں۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے زیرِ التوا عدالتی و قانونی مقدمات، سرکاری اکاؤنٹس کی تفویض اور خودمختار اداروں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ قانونی معاملات میں مؤثر پیروی، سرکاری مفادات کا تحفظ اور مالیاتی نظم و ضبط ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، شفاف انتظامیہ، میرٹ پر مبنی نظام اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی میں بہتری، فیلڈ مانیٹرنگ، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان