رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

چمن روغانی روڈ کی تعمیر و بحالی: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت

چمن روغانی روڈ کی تعمیر و بحالی: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت چمن شہر میں روغانی روڈ کی تعمیر و بحالی کے جاری منصوبے کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے ایگزیکٹو انجینئر، سب ڈویژنل آفیسر، اسسٹنٹ انجینئر، انجینئرنگ اسٹاف، منصوبے کے ٹھیکیداروں اور دیگر حکام نے شرکت کی، اور ڈپٹی کمشنر کو جاری کام، موجودہ پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور تکمیل کی مقررہ مدت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور شفافیت پر خصوصی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے منصوبے کے تمام مراحل کی باقاعدہ فنی و انتظامی نگرانی، مقررہ تکنیکی معیار کے مطابق کام اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ روغانی روڈ ایک اہم عوامی شاہراہ ہے، جس کی تعمیر و بحالی سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت ملے گی، ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا اور شہر کی خوبصورتی و انفراسٹرکچر کو مزید تقویت ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع چمن میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، اور عوامی اہمیت کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ان کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان