رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›پنجگور

پنجگور میں یومِ استحصالِ کشمیر پر احتجاجی ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء اسد بلوچ کی صدارت

پنجگور میں یومِ استحصالِ کشمیر پر احتجاجی ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء اسد بلوچ کی صدارت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

پنجگور: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ پنجگور کے زیرِ اہتمام ایک پروقار احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عطاء اسد بلوچ نے کی۔

ریلی میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے سربراہان و افسران، سول سوسائٹی، اساتذہ، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کے خلاف اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں پیغامات درج تھے۔

مقررین نے کہا کہ 5 اگست بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر قانونی طور پر ختم کیے جانے کے خلاف یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہدِ آزادی کی ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان