رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

پشین: کمشنر قائم خان لاشاری کی زیرصدارت اجلاس، ہسپتالوں میں ادویات اور آلات کی فراہمی اور مراکزِ صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

پشین: ڈویژنل کمشنر پشین قائم خان لاشاری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا اور سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والے ہر شہری کو عزتِ نفس کے احترام کے ساتھ بہترین اور جدید علاج معالجے کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار نو تشکیل شدہ پشین ڈویژن میں صحت کے شعبے کو درپیش سنگین چیلنجز، انتظامی اصلاحات اور بجٹ کے امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فضل محمد کاکڑ، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر گل زمان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصراللہ لانگو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال پشین اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد جہانگیر بابر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر پشین کو انتظامی و مالیاتی امور سمیت ہسپتالوں کی آپریشنل حالت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس کے فیصلے

اجلاس کے دوران ڈویژن بھر کے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی لازمی ادویات اور جدید ترین تشخیصی و طبی آلات کی بلاتعطل فراہمی سمیت عملے اور افرادی قوت کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر پشین ڈویژن نے پسماندہ اضلاع اور دور دراز علاقوں میں طبی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بجلی کے متبادل نظام کے طور پر تمام مراکزِ صحت کو فوری طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے، ہسپتالوں کی عمارات کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرنے اور شعبہ حادثات (ایمرجنسی خدمات) کو چوبیس گھنٹے فعال اور معیاری بنانے کی تحریری ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت تاکید کی کہ وہ ان اصلاحات کے زمینی اثرات جلد از جلد عوام تک پہنچائیں کیونکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی بھی سطح پر کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔

موضوعات: