پروگریسو انگلش گرامر ہائی اسکول کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا مطالعاتی دورہ، وائس چانسلر کا خطاب

لورالائی: یونیورسٹی آف لورالائی میں پروگریسو انگلش گرامر ہائی اسکول لورالائی کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے معلوماتی مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے علمی، تحقیقی اور جدید تدریسی ماحول سے روشناس کرانا تھا۔
وفد کی قیادت اسکول کے ڈائریکٹر نواز خان کدزئی اور سینئر سائنس ٹیچر محمد اشرف نے کی۔ وائس چانسلر کے پی ایس او ڈاکٹر خالد خان نے طلبہ کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، جدید آئی ٹی سینٹرز، لیبارٹریز اور دیگر تعلیمی و تحقیقی سہولیات کا دورہ کرایا۔
وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے طلبہ سے خطاب میں تعلیم، محنت، نظم و ضبط اور کردار سازی پر زور دیا اور انہیں بڑے خواب دیکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور اسے علم و ہنر سے آراستہ ہو کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ ایسے مطالعاتی دورے طلبہ کی ذہنی استعداد بڑھانے اور تعلیمی اہداف کے تعین میں مدد دیتے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے دورے کا موقع فراہم کرنے پر نواز خان کدزئی کو سراہا اور ایسے مطالعاتی و آگاہی دوروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











