رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے لیے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری پیش رفت اور خطے کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جاری کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔

اماراتی حکام کے مطابق سرکاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کسی مخصوص سفارتی یا فوجی اقدام پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کا رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی حساس ہے، امریکی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے خطے میں امریکی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ خلیجی ممالک نے بھی اپنی فضائی دفاعی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز اور خلیج میں بھی صورتحال مزید حساس ہوگئی ہے، جس سے عالمی توانائی کی فراہمی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی فوج نے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر امریکی فوج کے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، سامان کے گوداموں اور جنگی طیاروں کے ہینگرز کو نشانہ بنایا