رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی و سماجی حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی قیادت کا مثبت کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور امن دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا تاکہ بلوچستان میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور امن و امان کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں ترقی، خوشحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے گا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے امن و استحکام کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل باہمی مشاورت، سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی میں مضمر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ملاقات کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ملاقات کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ملاقات کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ملاقات کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان