وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، مزاج پرسی کی

لاہور: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی مزاج پرسی کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے چوہدری شجاعت حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











