رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وائس چانسلر جامعہ تربت ڈاکٹر گل حسن کی کراچی میں پی این ایم سی، MiTE اور جامعہ کراچی کے سربراہان سے ملاقاتیں

وائس چانسلر جامعہ تربت ڈاکٹر گل حسن کی کراچی میں پی این ایم سی، MiTE اور جامعہ کراچی کے سربراہان سے ملاقاتیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان 2026-2030 پر عملدرآمد کے سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے پچھلے دنوں کراچی میں اعلیٰ تعلیمی، تحقیقی اور ریگولیٹری اداروں کے سربراہان سے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد اس ریجن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیرامیڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنا تھا۔

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل سے ملاقات

اپنے دورے کے دوران وائس چانسلر نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) کے صدر ڈاکٹر سید علی فرحان رضی سے ملاقات کی، جس میں اس ریجن میں جامعہ تربت کے زیر انتظام یونیورسٹی میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے قیام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک اور قانونی قواعد و ضوابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ خطے سمیت ملک بھر میں طبی و الائیڈ ہیلتھ کے شعبے سے وابستہ ماہرین و ٹیکنیشنز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اس ریجن میں ایک معیاری اور مستند نرسنگ اینڈ الائیڈ ھیلتھ کالج کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

صدر پی این ایم سی نے جامعہ تربت کے اس وژن کو سراہتے ہوئے ایکریڈیٹیشن، نصاب کی تیاری اور کلینیکل ٹریننگ سمیت تمام متعلقہ امور میں کونسل کی جانب سے مکمل تعاون اور فنی رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

MiTE اور جامعہ کراچی کا دورہ

علاوہ ازیں وائس چانسلر نے ملینیئم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ (MiTE) اور جامعہ کراچی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممتاز ماہرین تعلیم اور ایچ ای سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کرنے والوں میں MiTE کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، تھل یونیورسٹی بھکر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈائریکٹر جنرل کیو اے اے (ایچ ای سی) ڈاکٹر ناصر شاہ، ڈی جی ایچ ای سی ریجنل سینٹر کراچی سلیمان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ثناء اللہ میمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شامل تھے۔

ان ملاقاتوں کے دوران تدریسی و تحقیقی تعاون کو وسعت دینے، اساتذہ و طلباء کے سمسٹر ایکسچینج پروگرامز، طلباء کے لیے انٹرن شپ کے مواقع، مشترکہ تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت، قومی و بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد اور فیکلٹی و انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ورکشاپس کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر MiTE کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی، جس پر وائس چانسلر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان