رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: عوامی حلقوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور بھرتیوں کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہبارکھان: پی پی ایچ آئی کی ”صحت دہلیز“ ایپ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ ممکن، ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسولسیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کا کوئٹہ کے بی اے مال میں محکمے کے آگاہی اسٹال کا دورہزیارت ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت بابِ زیارت، اسکولوں، سڑکوں اور واٹر سپلائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاریکوئٹہ: چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ماحولیاتی نمونے منفیکوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا کلی شابو میں ادارہ برائے خصوصی بچوں کا دورہبارکھان: ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرصدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ ریویو میٹنگلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ضلعی تعلیمی گروپ کا اجلاس، بند اسکولوں کی فوری بحالی کی ہدایتکوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا ’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کا اعلان، پہلے روز 791 کالز پر مفت طبی مشاورتچمن: کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ، لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس، ماسٹر پلان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا جائزہنصیرآباد: اُستا محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آگاہی اجلاس
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیر صدارت پولیو کمیٹی کا اجلاس، گزشتہ مہم کی خامیاں دور کرنے کی ہدایت

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیر صدارت پولیو کمیٹی کا اجلاس، گزشتہ مہم کی خامیاں دور کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پی پی ایچ آئی، عالمی ادارہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل اور ٹیموں کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج، رہ جانے والے بچوں، انکاری والدین، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم سے قبل تمام انتظامات حتمی شکل دی جائیں، مائیکرو پلانز زمینی حقائق کے مطابق بنائے جائیں اور ہر یونین کونسل اور دور دراز علاقے میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے والدین سے پولیو ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی۔

وریندر لعل نے گزشتہ مہم کی خامیاں دور کرنے، ٹیموں کی مؤثر نگرانی اور فیلڈ میں غفلت پر فوری کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ادارے مربوط حکمتِ عملی کے تحت نصیرآباد کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان