رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: حفاظتی ٹیکہ جات کا ماہانہ جائزہ، ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی محروم بچوں کی نشاندہی کی ہدایت

نصیرآباد: حفاظتی ٹیکہ جات کا ماہانہ جائزہ، ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی محروم بچوں کی نشاندہی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام، ویکسینیشن کوریج، فیلڈ سرگرمیوں اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

وریندر لعل نے کہا کہ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوانا ان کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے، اس لیے محکمہ صحت کے افسران اور ویکسینیشن ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری محنت سے انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں سمیت تمام یونین کونسلز میں ٹیکہ جات کی سہولت یقینی بنائی جائے اور کسی بھی وجہ سے ویکسینیشن سے محروم رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین میں حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سرگرمیاں مزید مؤثر بنائی جائیں تاکہ کوئی بچہ ضروری ویکسین سے محروم نہ رہے۔ اجلاس میں پروگرام کو مزید مؤثر بنانے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

نصیر آباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کو بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کے موقع پر بریفنگ دی جا رہی ہے
نصیر آباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کو بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کے موقع پر بریفنگ دی جا رہی ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان