رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

مینا مجید بلوچ کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات، مکران میں ٹرانسپورٹرز کے تحفظ پر زور

مینا مجید بلوچ کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات، مکران میں ٹرانسپورٹرز کے تحفظ پر زور
فائل فوٹو: مینا مجید بلوچ — تصویر: بشکریہ youtube.com

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر حیات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مکران ڈویژن، بالخصوص ضلع کیچ اور نئے ضلع تمپ میں ٹرانسپورٹرز کے تحفظ اور پولیس میں مقامی نوجوانوں کی بھرتیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھتہ خوری کی مذمت

مینا مجید بلوچ نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے مبینہ بھتہ خوری اور بھتہ نہ دینے پر ان کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے محنت کشوں کے معاشی حالات متاثر ہوتے ہیں، کیونکہ کئی خاندانوں کی روزی روٹی کا انحصار ایک ہی گاڑی پر ہوتا ہے۔

صوبائی مشیر نے آئی جی پولیس پر زور دیا کہ بھتہ خوری اور ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے اور تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور محنت کشوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر حیات نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظ، بھتہ خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تمپ میں پولیس بھرتیاں

ملاقات میں ضلع تمپ کے نوجوانوں کے لیے پولیس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ آئی جی پولیس نے بتایا کہ ضلع کیچ اور گوادر کے بعد اگلے مرحلے میں ضلع تمپ کے لیے پولیس بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور علاقے میں پولیسنگ کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعلقہ سیکیورٹی اور انتظامی اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی۔