رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

مکران ڈویژن میں ستمبر پولیو مہم: کمشنر ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس

مکران ڈویژن میں ستمبر پولیو مہم: کمشنر ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس ایس این آئی ڈی ستمبر 2026 کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کیچ اور گوادر میں شروع ہونے والی ستمبر پولیو مہم کی تیاریوں اور مؤثر عملدرآمد کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ڈویژنل پولیو آفیسر احسان اللہ، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر ارسلان درازئی، ڈائریکٹر ہیلتھ محب اللہ، ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرتضیٰ، آر ایم او سول ہسپتال تربت ڈاکٹر مہرین باقر اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں پولیو ٹیموں کی تشکیل و تعیناتی، سکیورٹی انتظامات، ٹیموں کی نگرانی اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک سو فیصد رسائی یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کے لیے مؤثر مائیکرو پلاننگ اور مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔

کمشنر مکران نے ہدایت کی کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی، ضروری سہولیات اور مؤثر نگرانی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بچے کے پولیو کے قطروں سے محروم رہنے کی گنجائش نہیں، اس لیے تمام ادارے باہمی رابطے سے مہم کے اہداف یقینی بنائیں۔

اجلاس میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی اور درپیش مسائل کے فوری حل کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان