رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: عوامی حلقوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور بھرتیوں کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہبارکھان: پی پی ایچ آئی کی ”صحت دہلیز“ ایپ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ ممکن، ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسولسیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کا کوئٹہ کے بی اے مال میں محکمے کے آگاہی اسٹال کا دورہزیارت ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت بابِ زیارت، اسکولوں، سڑکوں اور واٹر سپلائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاریکوئٹہ: چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ماحولیاتی نمونے منفیکوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا کلی شابو میں ادارہ برائے خصوصی بچوں کا دورہبارکھان: ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرصدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ ریویو میٹنگلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ضلعی تعلیمی گروپ کا اجلاس، بند اسکولوں کی فوری بحالی کی ہدایتکوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا ’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کا اعلان، پہلے روز 791 کالز پر مفت طبی مشاورتچمن: کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ، لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس، ماسٹر پلان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا جائزہنصیرآباد: اُستا محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آگاہی اجلاس

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا اورماڑہ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت سے عوامی مسائل پر ملاقات

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا اورماڑہ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت سے عوامی مسائل پر ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اورماڑہ: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اورماڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تحصیلدار اورماڑہ نورجان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں اورماڑہ کے عوامی مسائل، انتظامی امور، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورماڑہ ضلع گوادر کا اہم حصہ ہے، یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، بجلی اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اور عوامی نمائندگان مل کر علاقے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے رکن صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے، میرٹ پر مبنی انتظامی فیصلوں اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل کے لیے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنا کر اورماڑہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان