موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت بی ایس ڈی آئی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز I، II اور III کے تحت مکمل، جاری اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہرالدین، فیلڈ انجینئر حمزہ خان اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بی ایس ڈی آئی کے تحت مکمل ہونے والی، جاری اور نئی تجاویز پر مشتمل اسکیموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جاری منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
فیلڈ انجینئر حمزہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے، کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام تکنیکی امور بروقت مکمل کیے جائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











