موسیٰ خیل: درگ میں اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین کی قیادت میں یومِ استحصالِ کشمیر ریلی

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہر الدین کی قیادت میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے درگ میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی تحصیل کمپلیکس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی درگ اڈے پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں سرکاری عہدیداروں، قبائلی عمائدین، علمائے کرام، تاجر برادری، اساتذہ اور تمام مکاتبِ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے مظلوم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











