رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: خدرزئی قبائل کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر درگ سے ملاقات، متنازع اراضی پر قبضوں کے خاتمے کا مطالبہ

موسیٰ خیل: خدرزئی قبائل کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر درگ سے ملاقات، متنازع اراضی پر قبضوں کے خاتمے کا مطالبہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہر الدین سے ملک نصرمن اللہ جعفر کی قیادت میں خدرزئی قبائل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقے میں امن و امان اور متنازع اراضی کے قبضوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور وفد نے علاقے کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد کے سربراہ ملک نصرمن اللہ جعفر نے بتایا کہ متنازع قبضوں کی وجہ سے مقامی سطح پر کشیدگی بڑھ رہی ہے، جس کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کا فعال کردار ضروری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین نے یقین دلایا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متنازع معاملات کا قانون کے دائرے میں رہ کر فوری اور منصفانہ حل نکالا جائے تاکہ تحصیل میں مستقل امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: