رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

مغربی کنارے میں آبادکاروں کا حملہ، فرانسیسی میئر برنار بوڈو کا حکومتی رویے پر سوال

مغربی کنارے میں آبادکاروں کا حملہ، فرانسیسی میئر برنار بوڈو کا حکومتی رویے پر سوال
فائل فوٹو: طیبہ میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ — تصویر: بشکریہ osvnews.com

غزہ: مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے طیبہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کا نشانہ بننے والے فرانس کے میئر نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے آبادکاروں کے تشدد کو برداشت کیے جانے کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکاروں نے یورپی یونین کے سفارتکاروں اور ایک خاتون صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی فرانس کے قصبے اولوئے-ایمیری کے میئر برنار بوڈو نے کہا کہ اگر اسرائیلی آبادکار اس طرح کا رویہ اختیار کر رہے ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایسے اقدامات کو برداشت کر رہی ہے۔

برنار بوڈو کے مطابق وہ خیرسگالی کے دورے پر طیبہ میں موجود تھے، جہاں ان پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا۔

انہوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبادکاروں کے اس طرزِ عمل سے فلسطینی علاقوں میں تشدد کے خلاف حکومتی رویے پر سوالات اٹھتے ہیں۔