رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی کا صفائی آپریشن جاری، شہر کے مختلف زونز میں کام

لورالائی کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی کا صفائی آپریشن جاری، شہر کے مختلف زونز میں کام
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ کی خصوصی نگرانی میں لورالائی شہر کو صاف ستھرا، سرسبز اور ماڈل سٹی بنانے کے لیے صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے نے شہر کے مختلف زونز میں کچرے، نالیوں، سڑکوں اور بازاروں کی صفائی، کچرے کی منتقلی اور سڑکوں کے کناروں کی بہتری کا کام جاری رکھا۔ کمشنر ہاؤس، طوف روڈ، ڈپٹی کمشنر آفس اور مختلف رہائشی علاقوں میں بھی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل مکمل کیا گیا۔

اسی طرح سلیم داد ولی کمپلینٹ زون، دارالعلوم روڈ، صدر بازار، باگی بازار، کاکڑی مسجد روڈ، ڈاکخانہ روڈ، تحصیل روڈ، سبزی منڈی، بخمہ محلہ، انور صاحب گلی اور پولیس لائن سمیت مختلف علاقوں میں نالیوں اور کچرے کی صفائی کی گئی۔ باران زون میں فٹبال اسٹیڈیم کی صفائی کے ساتھ سڑک کے کنارے چنہ ڈالنے کا کام بھی کیا گیا، جبکہ شہر میں لگائے گئے درختوں کو پانی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کارروائی کے بعد مردہ کتوں کی صفائی اور منتقلی کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ صاف ستھرا اور خوبصورت لورالائی شہریوں کا حق ہے اور شہر کی صفائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو صفائی کا معیار برقرار رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

چیف آفیسر محب اللہ بلوچ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل متحرک ہے، اور صفائی کے ساتھ ساتھ درختوں کی نگہداشت اور شہری ماحول کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان