رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی اجلاس، غیر فعال بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور بے نظیر ہسپتال کو فعال کرنے کی ہدایت

لورالائی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی اجلاس، غیر فعال بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور بے نظیر ہسپتال کو فعال کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری مراکزِ صحت کی کارکردگی، طبی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ صحت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول احمد، ایم ایس ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فرحان کاکڑ، پاپولیشن آفیسر ڈاکٹر نسرین گل اور ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، پابندی وقت، ضروری ادویات کی دستیابی اور طبی مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مسلسل غیر حاضر ملازمین کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے اور ان کے خلاف مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا، جبکہ ضلع میں بند یا غیر فعال بنیادی مراکزِ صحت (BHUs)، دیہی مراکزِ صحت (RHCs) اور بے نظیر ہسپتال کو دوبارہ فعال بنانے کے اقدامات اور مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر حاضری کے معاملات میں قواعد کے مطابق مؤثر کارروائی کی جائے، سرکاری مراکزِ صحت میں ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور حاضری کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے غیر فعال طبی مراکز کو فعال کرنے کے لیے فوری عملی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان