رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی خان روڈ پر کارروائی، 4 ریسٹورنٹس کو جرمانے، 2 کو اصلاحی نوٹس

لورالائی: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی خان روڈ پر کارروائی، 4 ریسٹورنٹس کو جرمانے، 2 کو اصلاحی نوٹس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کی زونل انسپیکشن ٹیم نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص خوراک کی فراہمی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے ڈی جی خان روڈ سمیت لورالائی شہر کے مختلف مضافاتی علاقوں میں قائم اشیائے خورونوش کے مراکز کا معائنہ کیا۔

بی ایف اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 4 ریسٹورنٹس مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ معمولی نقائص پر 2 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ جرمانہ کیے گئے ریسٹورنٹس میں صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی کا ناقص انتظام، کھلے کوڑے دان، ٹوٹے ہوئے کپ، حشرات کی موجودگی، گندے پانی کے ٹینک، خراب دہی اور خراب ٹماٹروں سمیت دیگر خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

حکام نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خوراک کے مراکز کی باقاعدہ نگرانی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تاجروں اور فوڈ بزنس آپریٹرز کو صفائی کے معیار اور فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان