رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 35 روپے ہو گئی، روٹی 20 روپے پر برقرارانڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹی
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مراکز کا دورہ، مستحقین سے ملاقات

لورالائی: اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مراکز کا دورہ، مستحقین سے ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے شہر میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مختلف مراکز اور برانچز کا تفصیلی دورہ کر کے انتظامی امور، مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امدادی رقوم کی ادائیگی کے نظام کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مراکز کے عملے سے ملاقات کی اور رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت اور دیگر سہولیات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے مراکز پر موجود مستحق خواتین اور دیگر شہریوں سے بھی ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ مستحقین، بالخصوص خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے بہتر اور باعزت ماحول فراہم کیا جائے، اور مراکز پر آنے والے افراد کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آنا عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ندیم اکرم نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومت کا اہم فلاحی منصوبہ ہے جس کا مقصد کمزور اور مستحق طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے، لہٰذا خدمات کی فراہمی میں مکمل شفافیت، میرٹ اور قانون کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امدادی رقوم کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر، بدانتظامی یا مشکلات قابلِ قبول نہیں ہوں گی اور شہریوں کو بلاوجہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی پروگراموں کے ثمرات حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اور عوامی و فلاحی اداروں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کسی بھی کوتاہی یا بے ضابطگی کی بروقت نشاندہی کر کے اس کا تدارک کیا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان