رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

لسبیلہ میں BSDI کے تین مراحل میں 103 منصوبے، کمشنر سائرہ عطاء کو ڈی سی حمیرا بلوچ کی بریفنگ

لسبیلہ میں BSDI کے تین مراحل میں 103 منصوبے، کمشنر سائرہ عطاء کو ڈی سی حمیرا بلوچ کی بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ BSDI کی بدولت پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے بہتری آئی ہے اور ترقیاتی امور کی مانیٹرنگ سے مفادِ عامہ کے جاری منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی بہتر ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس اوتھل کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی بریفنگ کے دوران کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ BSDI کے فیز ون میں 27، فیز ٹو میں گیارہ اور فیز تھری میں 65 ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن میں خواتین کے لیے علیحدہ پبلک لائبریری اور لاکھڑا میں بنیادی صحت کے پروگرام کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر کی تعمیر بھی شامل ہے۔ فیز تھری میں تعلیم، آب نوشی، صحت، اسپورٹس، بلڈنگز، سڑکوں کی تعمیر اور میونسپل سروسز کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں اور تمام منصوبوں کے ٹینڈرز اپلوڈ کر دیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ پروگرام پر عملدرآمد اور زمینداروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے اور زمینداروں نے ایف بی آر سے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع لسبیلہ میں سبزی منڈی نہ ہونے سے کسان سال بھر کی محنت کے ثمرات سے محروم رہتے ہیں اور بیوپاری زرعی اجناس سستے داموں خریدتے ہیں۔

لسبیلہ کوئٹہ شاہراہ: متاثرین کو معاوضہ

بریفنگ کے مطابق لسبیلہ کوئٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر این ایچ اے کی نگرانی میں کام جاری ہے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سڑک کی پیمائش کے سیکشن 4 کا کام مکمل کر چکا ہے، اب سیکشن 8 کے مرحلے پر اراضی کی کلیریفکیشن کا کام اسسٹنٹ کمشنر کنراج کی نگرانی میں مکمل ہو کر اسسمنٹ رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ تمام امور کی تصدیق کے بعد اوتھل بیلہ کی متاثرہ اراضی کی ریٹ اسسمنٹ رپورٹ حتمی کر کے این ایچ اے کو پیش کرے گا۔

کمشنر سائرہ عطاء نے ہدایت کی کہ متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے لینڈ سروے اسسمنٹ رپورٹ جلد از جلد این ایچ اے کو پیش کی جائے تاکہ کسی بھی مرحلے پر سڑک کا ترقیاتی کام متاثر نہ ہو۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان