لسبیلہ: ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

لسبیلہ: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کا اہم اجلاس ڈی سی آفس اوتھل میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ اور سیکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے دوران نکلنے والے جلوسوں، محافل اور جلوسوں کے راستوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے کہا کہ ربیع الاول میں نکالے جانے والے تمام جلوسوں اور محافل کے لیے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ کاری مضبوط بنائیں اور روٹس پر صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بروقت یقینی بنائی جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











