قلات: مہلبی کے قریب مسافر کوچ اور زمباد گاڑی میں تصادم، ایک جاں بحق، پانچ زخمی
قلات: مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور زمباد گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
قلات پولیس کے مطابق حادثے میں اعجاز احمد جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمیوں میں سید جاراللہ، عصمت اللہ، فاطمہ بنت عبدالولید، محمد خان اور دیگر شامل ہیں۔
جاں بحق شخص اور زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔











