قلات بازار میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا دورہ، گرانفروشی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر دکانداروں کو جرمانے

قلات: اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی متحرک ہو گئی ہے۔ تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی نے ریڈر اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ محمد حسنی کے ہمراہ قلات بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور گرانفروشی، صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے۔
ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کے خصوصی احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی کی زیرِ نگرانی جنرل اسٹورز، قصابوں، پھل و سبزی فروشوں، دودھ فروشوں اور نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔
پرائس کنٹرول کمیٹی نے دکانداروں پر واضح کیا کہ گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











