رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 35 روپے ہو گئی، روٹی 20 روپے پر برقرارانڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹی

فلائی دبئی پرواز: معاون پائلٹ کے کلہاڑی حملے کے بعد زخمی کپتان نے بپتا سنا دی

فلائی دبئی پرواز: معاون پائلٹ کے کلہاڑی حملے کے بعد زخمی کپتان نے بپتا سنا دی
فائل فوٹو: فلائی دبئی کا طیارہ — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

ابوظہبی: دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے کپتان نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ پرواز معاون پائلٹ نے کلہاڑی سے حملہ کیا تو انہیں اپنی جان بچنے کا یقین نہیں تھا۔

بھارتی شہری کپتان سمت مچھر نے حملے کے دوران سر پر ہونے والے وار اپنے بازو سے روکنے کی کوشش کی اور مدد کے لیے چیختے رہے۔

رائٹرز کے مطابق کپتان نے ابوظہبی کے ایک اسپتال میں اخبار دی نیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی وار کے بعد انہیں پہلے لگا کہ طیارے کے ڈھانچے میں کوئی سنگین خرابی پیدا ہو گئی ہے، لیکن جلد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ ان پر حملہ کیا جا رہا ہے۔

کپتان کے مطابق انہوں نے فوراً سیٹ بیلٹ کھولنے کی کوشش کی اور خود کو بچانے کے لیے وار روکتے رہے۔ حملہ آور کے وار ان کے سر کی جانب آ رہے تھے، جبکہ دفاع کے دوران ان کا بازو بھی زخمی ہو گیا۔

انہوں نے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کے لیے نوب تک ہاتھ بڑھایا اور اپنے ساتھیوں کو مدد کے لیے پکارتے رہے۔ اسی دوران وہ بے ہوش ہو گئے۔

واقعہ فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آیا، جو اس وقت سعودی عرب کی فضائی حدود میں تھی۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں طیارہ صرف 30 سیکنڈ میں تقریباً 16 ہزار فٹ نیچے آ گیا۔

بعد ازاں طیارے میں موجود دیگر دو پائلٹس اور عملے نے حملہ آور پر قابو پایا اور جہاز کو سعودی عرب میں بحفاظت اتار لیا۔