رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالفتح کھوسہ کا دورہ، اساتذہ کی حاضری کا جائزہ

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالفتح کھوسہ کا دورہ، اساتذہ کی حاضری کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صحبت پور کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالفتح کھوسہ کا تفصیلی دورہ کیا اور سکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے تعلیمی ماحول، تدریسی عمل، اساتذہ کی حاضری، طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں اور سکول میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے طالبات سے مختلف سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد، نصاب اور تدریسی عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور تدریسی ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا اور زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بروقت حاضری اور مؤثر تدریسی عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

بچیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت

فریدہ ترین نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں شعبہ تعلیم کی بہتری، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ تعلیم ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے طالبات کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے، اور نصابی تعلیم کے ساتھ ان کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع صحبت پور میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور طالبات کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت بچیاں مستقبل میں ایک بہتر، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

صحبت پور۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے دورے کے موقع پر حاضری رجسٹر چیک کر رہی ہیں
صحبت پور۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے دورے کے موقع پر حاضری رجسٹر چیک کر رہی ہیں
صحبت پور۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالفتح کھوسہ کا دورہ کر رہی ہیں
صحبت پور۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالفتح کھوسہ کا دورہ کر رہی ہیں
صحبت پور۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالفتح کے دورے کے موقع پر ڈی ای او بریفنگ دے رہے ہیں
صحبت پور۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالفتح کے دورے کے موقع پر ڈی ای او بریفنگ دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان