رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›شیرانی

شیرانی: ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کا لائن ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ، منصوبوں میں تاخیر برداشت نہ کرنے کا اعلان

شیرانی: ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کا لائن ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ، منصوبوں میں تاخیر برداشت نہ کرنے کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

شیرانی: ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت ضلع کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی و انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکموں کے سربراہان، ضلعی افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ افسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں، ترقیاتی سرگرمیوں، عوامی خدمات اور درپیش مسائل سے متعلق پروگریس رپورٹس پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری امور میں شفافیت، میرٹ اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر سرکاری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنا ہے، اس لیے تمام محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال یقینی ہو۔ اجلاس میں عوامی مسائل کے فوری ازالے، دفاتر میں نظم و ضبط، حاضری، شکایات کے بروقت حل اور محکمانہ رابطہ کاری پر بھی زور دیا گیا۔

کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ افسران عوام کے خادم کی حیثیت سے فرائض انجام دیں اور لوگوں کو سرکاری دفاتر میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر، سرکاری امور میں غفلت اور عوامی مسائل کے حل میں سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ضلعی انتظامیہ شیرانی عوامی فلاح اور ضلع کی مجموعی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان