رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

شہداء کی قربانیوں سے سبق حاصل کرنا ہے: ڈپٹی کمشنر قلات عائشہ زہری کی یوم دفاع ریلی سے گفتگو

شہداء کی قربانیوں سے سبق حاصل کرنا ہے: ڈپٹی کمشنر قلات عائشہ زہری کی یوم دفاع ریلی سے گفتگو
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا ہے کہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبے کو ملی نغموں، ٹیبلوز، اردو و انگریزی تقاریر اور حمد و نعت کے مقابلوں کے ذریعے اجاگر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمشنر خضدار ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں یوم دفاع کی تقریبات کے پرامن انعقاد کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ دن 1965 کے ان لمحات کی یاد دلاتا ہے جب مسلح افواج نے غیر معمولی عزم، جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ «ہمیں اپنے شہداء کو صرف یاد ہی نہیں کرنا بلکہ ان کی قربانیوں سے سبق بھی حاصل کرنا ہے۔ وطن کی سلامتی صرف سرحدوں پر لڑنے والے جوانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری اپنے کردار سے پاکستان کو مضبوط بنا سکتا ہے۔» ریلی میں ایس پی قلات، اسسٹنٹ کمشنر قلات، انتظامی افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان