سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت کمپلینٹ ریڈریسل کمیٹی اجلاس، ہائی کورٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ

سیوی: کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت کمپلینٹ ریڈریسل کمیٹی (CRC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سمیت ضلعی تعلیمی افسران اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ایک امیدوار کے کیس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے امیدوار کی پیش کردہ دستاویزات، تعلیمی اسناد اور دیگر ریکارڈ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں کیس پر غور کیا۔
اجلاس میں کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، جسے مقررہ طریقہ کار کے تحت بلوچستان ہائی کورٹ کو بھجوا دیا جائے گا۔ کمشنر عرفان اللہ خان نے شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق تمام معاملات کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











