رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سیوی: ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، حساس مقامات پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت

سیوی: ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، حساس مقامات پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر کرنل شہریار، ایس ایس پی سیوی عبدالحمید، اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، حالیہ سیکیورٹی حالات، حساس مقامات کی حفاظت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام ادارے مکمل ہم آہنگی، بروقت رابطے اور موثر انٹیلیجنس شیئرنگ یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید موثر بنائے جائیں، حساس تنصیبات، سرکاری املاک اور عوامی مقامات پر نگرانی سخت کی جائے اور گشت، چیکنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات میں مزید بہتری لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں انجام دیتے رہیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان