رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سیوی: شکایات پر بارہ سنگھا آٹے کا مشتبہ بیچ مارکیٹ سے اٹھوا لیا گیا، تلف کیا جائے گا

سیوی: شکایات پر بارہ سنگھا آٹے کا مشتبہ بیچ مارکیٹ سے اٹھوا لیا گیا، تلف کیا جائے گا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: سوشل میڈیا پر بارہ سنگھا آٹے کے متعلق شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ کو کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے مارکیٹ کا معائنہ کیا اور ریٹیلرز کے پاس موجود شکایت شدہ مخصوص بیچ کے بارہ سنگھا آٹے کو فوری طور پر فروخت سے رکوا کر مارکیٹ سے اٹھوا لیا، جسے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق تلف (Destroy) کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ناقص یا مشتبہ اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان