سول ہسپتال سنجاوی میں نئے ڈینٹل روم اور جدید ڈینٹل مشین کا افتتاح

سنجاوی: صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ کے بھائی اور میونسپل کمیٹی سنجاوی کے چیئرمین حاجی خان محمد دمڑ نے سول ہسپتال سنجاوی میں نئے ڈینٹل روم اور جدید ڈینٹل مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال نورالباقی زخپیل، بلدیاتی نمائندے، ڈاکٹرز، علماء، معززین اور علاقہ عمائدین موجود تھے۔
حاجی خان محمد دمڑ نے کہا کہ ڈینٹل روم اور جدید مشین کی فراہمی سے سنجاوی کے عوام کو دانتوں کے علاج کی بہتر سہولت مقامی سطح پر میسر آئے گی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا۔
صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سنجاوی سول ہسپتال میں ڈینٹل روم اور جدید ڈینٹل مشین کی فراہمی عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سنجاوی سمیت پورے حلقے کے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولیات میسر آئیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











