رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

سوراب میں یومِ آزادی ریلی، ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی قیادت میں شہریوں کی بھرپور شرکت

سوراب میں یومِ آزادی ریلی، ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی قیادت میں شہریوں کی بھرپور شرکت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سوراب: 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر شئے اکبر علی، ڈی ایس پی بلاول احمد محمد حسنی سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سوراب سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر ختم ہوئی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج و سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے لگائے۔ عوام کی بھرپور شرکت نے اجاگر کیا کہ سوراب کے عوام وطن سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور قومی دن منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان