سنجاوی: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمالان میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، طلبہ کے ملی نغمے اور تقاریر

سنجاوی: 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمالان سنجاوی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور دن کو قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔
مقررین نے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں اور قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے نوجوان نسل پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
طلبہ نے ملی نغموں، تقاریر اور مختلف پروگراموں کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا اور شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کے محفوظ، روشن، پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











