رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

سنجاوی میں ملیریا سے بچاؤ کی اسپرے مہم کا افتتاح

سنجاوی میں ملیریا سے بچاؤ کی اسپرے مہم کا افتتاح
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سنجاوی: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر تحصیل سنجاوی میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زیارت ڈاکٹر رفیق مستوئی نے کی۔

اس موقع پر ڈی ایم پی پی ایچ آئی زیارت ممتاز علی رند، ڈرگ انسپکٹر تحصیل زیارت محمد عدیل، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام آئی ایچ ایچ این جمعہ خان اور ملیریا سپروائزر غلام اللہ بھی موجود تھے۔ ٹیم نے ملیریا سے بچاؤ اور اس کے تدارک کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا۔

شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ اسپرے مہم کو کامیاب بنانے، ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے اور مقامی آبادی کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ حکام نے کہا کہ عوامی آگاہی کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کو صحت مند اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: