رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سنجاوی میں لمپی سکن ڈیزیز سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم، 300 مویشیوں کو ویکسین لگا دی گئی

سنجاوی میں لمپی سکن ڈیزیز سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم، 300 مویشیوں کو ویکسین لگا دی گئی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سنجاوی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ہدایات کے مطابق ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں جانوروں کو لمپی سکن ڈیزیز (Lumpy Skin Disease) سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر نوید کی سربراہی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مویشی پال حضرات کے جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگا رہی ہیں۔ اب تک 300 گائے اور دیگر مویشیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، جبکہ مہم کو مزید علاقوں تک وسعت دی جا رہی ہے۔

لمپی سکن ڈیزیز مویشیوں کی ایک متعدی بیماری ہے جو عموماً مچھروں، مکھیوں اور دیگر خون چوسنے والے کیڑوں کے ذریعے ایک جانور سے دوسرے جانور تک منتقل ہو سکتی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: