سنجاوی: جی ٹی اے کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمالن میں اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی تقریب

سنجاوی: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمالن سنجاوی میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل سنجاوی کے زیرِ اہتمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی جی ٹی اے ضلع زیارت کے صدر محمد نور دمڑ تھے اور صدارت سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد یوسف دمڑ نے کی۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زیارت عبدالمالک تاج، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سنجاوی عبدالخالق نیازی، مختلف ہائی اور مڈل سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، نجی سکولوں کے پرنسپلز، جی ٹی اے زیارت کے ضلعی عہدیداران، جی ٹی اے تحصیل سنجاوی کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم کاکڑ و عہدیداران، ڈی ایس پی محبوب علی، ایس ایچ او سنجاوی امجد علی، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔
تقریب سے محمد نور دمڑ، عبدالمالک تاج، محمد یوسف دمڑ، عبدالرحمان حقانی، الفیصل سکول کے پرنسپل نعمت اللہ دمڑ، یونائیٹڈ سکول کے پرنسپل شمس اللہ دمڑ، مولوی عین الدین اور عبدالجلیل نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی خدمات اور معاشرے میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











