رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

سبی: ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی نگرانی میں بی ایس ڈی آئی فیز III کے منصوبوں کے ٹینڈرز مکمل

سبی: ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی نگرانی میں بی ایس ڈی آئی فیز III کے منصوبوں کے ٹینڈرز مکمل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سبی: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد کے سلسلے میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز III کے منظور شدہ منصوبوں کے ٹینڈرز ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت و نگرانی میں شفاف انداز میں مکمل کیے گئے۔

ٹینڈر اوپننگ کے عمل میں ونگ کمانڈر 52 ونگ کرنل زبیر، ونگ کمانڈر 63 ونگ کرنل شہریار، ونگ کمانڈر 122 ونگ کرنل عبدالمنان، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)، اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور محکمہ ایریگیشن کے افسران اور متعلقہ ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ، اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایریگیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کے ٹینڈرز منعقد کیے گئے۔ پہلے تمام بولی دہندگان کے ٹیکنیکل ڈاکومنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد اہل قرار پانے والے ٹھیکیداروں کے فنانشل بڈز کھولے گئے۔ قواعد و ضوابط اور مکمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے کم ترین بولی دینے والے اہل ٹھیکیداروں کو منصوبے الاٹ کیے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن اور BSDI کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب BSDI فیز III کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ عوامی کھلی کچہریوں میں عوام کی نشاندہی پر منظور کیے گئے منصوبے علاقے کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیے جا رہے ہیں، جن کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ محکموں اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر شفافیت، معیار اور مقررہ مدت کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات میسر آ سکیں۔

ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت BSDI فیز III کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منعقد کیے جا رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت BSDI فیز III کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منعقد کیے جا رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان