رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ساؤتھ ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی سے تربت پہنچ گئی، مکران میں فضائی سفر کے نئے دور کا آغاز

ساؤتھ ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی سے تربت پہنچ گئی، مکران میں فضائی سفر کے نئے دور کا آغاز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: مکران ڈویژن میں فضائی سفر کے نئے دور کا آغاز ہو گیا، پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی سے مسافروں کو لے کر تربت پہنچ گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ایس ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن اور دیگر حکام نے ساؤتھ ایئر لائن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ سیکیورٹی بریگیڈیئر عامر، بورڈ آف گورنرز کے ممبر شاہد گچکی، دیگر معزز مہمانوں اور مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالی تقریب میں ڈی ایس پی (یو ٹی) دانش بلوچ، ساؤتھ ایئر لائن تربت کا عملہ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

شرکاء نے ساؤتھ ایئر لائن کی سروس کو مکران کے عوام کے لیے مثبت اور تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید شہروں کے لیے پروازوں کا دائرہ کار بھی وسیع کیا جائے گا۔ بعد ازاں یہ پرواز تربت سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

مسافروں کی تعداد بڑھی تو نئی منزلیں

ساؤتھ ایئر لائن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ سیکیورٹی بریگیڈیئر عامر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مکران اور بلوچستان کے عوام کو درپیش سفری مشکلات، طویل زمینی سفر اور فضائی سہولیات کی محدود دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ساؤتھ ایئر لائن نے اپنی سروس کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد عوام کو محفوظ، معیاری اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، اور اگر عوام کا ردعمل مثبت رہا اور مسافروں کی تعداد بڑھی تو مستقبل میں مزید پروازیں اور نئی منزلیں بھی شامل کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ تربت سمیت پورے مکران میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساتھ دیگر نجی ایئر لائن کی سروس کا آغاز خوش آئند پیش رفت ہے۔ اس سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ فضائی سفر میں مسابقت پیدا ہونے سے مسافروں کو مزید آسانیاں بھی حاصل ہوں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ساؤتھ ایئر لائن خطے کے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

ساؤتھ ایئر لائن کے بورڈ ممبر اور مکران کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت شاہد گچکی نے کہا کہ اس سروس سے مکران ڈویژن کا کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دیگر بڑے شہروں سے فضائی رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ ماضی میں طویل زمینی سفر کی وجہ سے کاروباری افراد، طلبہ، مریضوں اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم نئی فضائی سروس سے نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مکران جیسے وسیع خطے میں جدید اور معیاری فضائی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت تھی، اور ساؤتھ ایئر لائن اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان