زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس، تعمیراتی سرگرمیوں کی سکیورٹی کا جائزہ

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالمالک درانی، میجر ایف سی 155 ونگ عامر، اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیر شاہ غلزئی، نادرا انچارج سعید احمد پانیزئی، پرنسپل الہجرہ کالج شبیر احمد بڑیچ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نقیب اللہ کاکڑ اور سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعمیراتی سرگرمیوں کی سکیورٹی صورتحال اور ضلع زیارت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے منصوبوں کی حفاظت، تعمیراتی عمل کی بلا تعطل تکمیل اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











