زیارت: نئے اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمٰن کاکڑ کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی ٹی پارٹی

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمٰن کاکڑ کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس زیارت میں پروقار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالمالک درانی، ایف سی 155 ونگ کے میجر عامر، تحصیلدار نور احمد کاکڑ، کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو بروقت اور مؤثر خدمات کی فراہمی، سرکاری امور میں شفافیت اور اداروں کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ ہے۔ انہوں نے افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ٹیم ورک کے جذبے سے ذمہ داریاں انجام دیں۔
شرکا نے نئے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











